0
Wednesday 11 Sep 2019 20:54

فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، آغا سراج درانی

فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، آغا سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹرائل میں مخالفین سمیت کچھ اپنے بھی ملوث ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، کوئی غلط کام کیا نہ ہی کرپشن کی، میرے ہاتھ صاف ہیں جو وقت ثابت کردے گا، جیلوں میں رہنا میرے لئے نئی بات نہیں، پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں جو جھکتا ہے نہ ہی بکتا ہے، کارکن بن کر شروعات کی، اتفاقی سیاست دان نہیں بنا، بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور پر مکمل اعتماد ہے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ہونے والی ایسی سازشوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر مکمل طور پر ناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 815668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب