0
Thursday 12 Sep 2019 09:09

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سال کے آغاز میں بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی روایتی خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ آج لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ میاں شہباز شریف آج شام مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ مسلم لیگ نون اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کل مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13 ستمبر جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ادھر وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کا اعلان 19 اگست کو ہوا مگر 29 اگست کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 815711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب