0
Thursday 12 Sep 2019 20:07

کشمیر کی تازہ کربلا وقت کے حسینؑ کی منتظر ہے، راشد نسیم

کشمیر کی تازہ کربلا وقت کے حسینؑ کی منتظر ہے، راشد نسیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہر حال میں حق پر قائم رہنے کا سبق دیتا ہے، بھارت کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے، کشمیر کی تازہ کربلا وقت کے حسینؑ کی منتظر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ضلع غربی میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک بڑے قید خانے کا منظر پیش کر رہا ہے، لیکن تمام تر ریاستی جبر اور قید و بند کی صعوبتوں کے باجود کشمیری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ہے، کشمیر کی تازہ کربلا وقت کے حسینؑ کی منتظر ہے، حکومت فوری طور پر جہاد کا اعلان کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؑ نے اقامت دین اور قرآن کی حاکمیت کے جان دی، جماعت اسلامی کی تمام تر جدوجہد قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 815859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب