اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی سینڈیکٹ کا چوتھا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کو وظیفے کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ سینڈیکیٹ کے تیسرے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ دنوں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ کے تحت 28 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے تھے اور انٹرویو پینل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی شامل تھے کے عارضی انتخاب کی توثیق کی گئی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مستقبل کے منصوبوں پر پوری جانفشانی کے ساتھ کام جاری رہے گا اور یونیورسٹی اپنے مقررہ اصولوں کے تحت آگے بڑھتی رہے گی۔