0
Monday 16 Sep 2019 12:33

بھکر، بااثر ملزمان کی اغواء کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی

بھکر، بااثر ملزمان کی اغواء کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں بااثر ملزمان نے مقامی مزارعے کی بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 61 ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان یونس، کامران اور امتیاز نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔


طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اور اس کے گھر والوں کو پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔ طالبہ کے مطابق اس کے والد غریب ہیں اور ملزمان کی زمینوں پر کام کرتے ہیں، ملزمان انتہائی بااثر ہیں، جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔ پولیس تھانہ سرائے مہاجر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے، جس پر طالبہ کے طبی معائنہ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 816475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب