0
Monday 16 Sep 2019 15:04

ڈینگی کا دوسرا وار، سوات کی خاتون ڈینگی سے چل بسی

ڈینگی کا دوسرا وار، سوات کی خاتون ڈینگی سے چل بسی
اسلام ٹائمز۔ سوات میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون چل بسی، سیدو شریف ہسپتال کے ترجمان کے مطابق رنگ محلہ سے تعلق رکھنے والی خاتون 8 دنوں سے ڈینگی بخار میں مبتلا تھی جو کہ آج جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ سوات میں سینکڑوں افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن میں مینگورہ کا رنگ محلہ، ملوک آباد اور گنبد میرہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ فوکل پرسن کے مطابق سرکاری ہسپتال میں 150 مریض لائے گئے جن میں 124 کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا جبکہ 26 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب