0
Monday 16 Sep 2019 17:22

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا ترمیمی معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا ترمیمی معاہدہ طے پاگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا اور نہ ہی پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے، پاکستان 2024ء تک آئی پی پائپ لائن تعمیر کرسکے گا، جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔
خبر کا کوڈ : 816510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب