0
Wednesday 18 Sep 2019 16:13

کراچی میں 22 سے 24 ستمبر تک معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی

کراچی میں 22 سے 24 ستمبر تک معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے  ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 816909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے