0
Wednesday 18 Sep 2019 16:42

وزیراعظم سے سپہ سالار کی ملاقات، دورہ امریکہ پہ تبادلہ خیال

وزیراعظم سے سپہ سالار کی ملاقات، دورہ امریکہ پہ تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکہ کےحوالے سے امور بھی زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جائیں گے، جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جب کہ دورہ امریکہ سےقبل وزیراعظم  کے سعودی عرب جانے کا امکان بھی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ہو گیا ہے۔ جس کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انکی دو ملاقاتیں ہوں گی۔

امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ماہ کے دوران یہ دوسری اہم ملاقات ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم 19 ستمبر کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے، وزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی بھی مشاورت بھی جاری ہے تاہم یہ طے ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 816916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے