0
Thursday 19 Sep 2019 21:12

الزامات کا جواب دینے کیلئے خورشید شاہ کو ایوان میں بلائیں، راجہ پرویز اشرف

الزامات کا جواب دینے کیلئے خورشید شاہ کو ایوان میں بلائیں، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ کل خورشید شاہ کو ایوان میں بلائیں کہ وہ اپنے اوپر الزامات کا جواب دیں، پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل الزام لگا دیا جاتا ہے کہ آپ کا بے نامی اثاثہ ہے، پراپرٹی نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ ممبر کہاں سے لے کر آئے گا؟ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکے لئے وزیراعظم کے پاس ایک جواب ہے این آر او نہیں دوں گا، آپ سے این آر او مانگتا کون ہے، شاید آپ کو خوابوں میں این آر او نظر آرہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر یکجہتی کانفرنس کے موقع پرخورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کی غیرسنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ حکومت نہ مسئلہ کشمیر اور نہ ہی عوام کے مسائل سے دلچسپی رکھتی ہے۔ نون لیگی رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی آڑ میں نہ چھپیں، ہم ایک برادری ہیں، اسیر کارکنوں کے جائز حقوق کا تحفظ کریں، کل یہ وقت آپ پر بھی آسکتا ہے، کل یہ وقت آپ پر آيا تو ہم آپ کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علامتی احتجاج اس لئے کیا کہ ہمیں ایوان سے مایوسی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 817192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب