0
Thursday 19 Sep 2019 22:25

وزیر اعظم عمران خان چار اکتوبر کو سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

وزیر اعظم عمران خان چار اکتوبر کو سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان چار اکتوبر کو سکردو کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تقی اخونزادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سکردو میں اہم اعلانات بھی کرینگے اور کشمیر میں جاری ظلم و زیادتی کے خلاف سیاچن اور لائن آف کنٹرول کے دامن اور قربانی وایثار کے عزم و جزبہ سے لبریز علاقہ بلتستان کے صدر مقام سکردو سے عوامی طاقت اور حمایت سے مودی سرکار اور انڈیا کو یہ پیغام دینگے کہ مظلوم کشمیری اکیلے نہیں بلکہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، گورنر راجہ جلال حسین، صوبائی صدر سید جعفر شاہ اور مرکزی قائدین بھی ساتھ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 817200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب