0
Friday 20 Sep 2019 18:12

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید
اسلام ٹائمز۔ ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23 سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 817332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب