QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فرار

20 Sep 2019 23:58

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچی کے گھر گئے، جہاں علشبہ نے سارا واقعہ بیان کیا، ملزم شوکت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں واقع بگوانی گاؤں کے رہائشی عمران نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی علشبہ سکول جا رہی تھی کہ شوکت نامی ملزم نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم مقامی لوگوں کی وجہ سے ملزم ناکام ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچی کے گھر گئے، جہاں علشبہ نے سارا واقعہ بیان کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوکت فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 817378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817378/ڈی-آئی-خان-میں-7-سالہ-بچی-سے-زیادتی-کی-کوشش-ناکام-ملزم-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org