1
0
Sunday 22 Sep 2019 10:01

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر مولانا عبدالخالق اسدی نے کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے نومنتخب عہدیداروں کو الہی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الہی کاررواں میں شمولیت ایک اعزاز ہے اور آپ احباب خداوند متعال کے منتخب لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں دین اسلام کے مثبت امیج کو اجاگر کریں اور وحدت اسلامی کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد ہی اتحاد امت ہے، ہم وحدت کے فروغ کیلئے کوشاں اور امت میں موجود دوریاں ختم کر رہے ہیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب جا رہے ہیں اور ملک میں وحدت کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہم نے مذہبی میدان کیساتھ سیاسی میدان بھی خالی نہیں چھوڑا اور ایم ڈبلیو ایم اس وقت ملت تشیع پاکستان کی ایک موثر آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں بھی احسن انداز میں ملت کیلئے آواز اٹھائی اور حکومتی حلقوں سے بھی اپنے مسائل حل کروانے میں کامیاب رہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ نومنتخب اراکین اپنی ذمہ داریاں عبادت سمجھ کر نبھائیں، اس کا صلہ خداوندقدوس کی ذات ہی دے گی۔
خبر کا کوڈ : 817613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
آپ احباب خداوند متعال کے منتخب لوگ ہیں!
برادران سے گزارش ہے اپنے ہوش سے کام لیں، ایسی باتوں پر نہ جائیں، فی الحال آپ راجا ناصر جعفری اور عبدالخالق اسدی کے منتخب لوگ ہیں، ہاں اگر خدا کی رضا کی خاطر خدا کے لئے کام کریں تو چاہے آپ کابینہ میں ہوں یا نہ ہوں، اگر قبول درگاہ ہوگئے تو خدا کے منتخب کردہ بھی بن جائیں گے۔
یہاں کابینہ کے نام کیوں مخفی رکھے گئے ہیں، کہیں لاپتہ ہونے کا اندیشہ تو نہیں ہے۔ اب تک تو جو بھی ایم ڈبلیو ایم سے ریلیٹڈ ہوا ہے، لاپتہ ہوگیا ہے۔
منتخب