1
0
Monday 23 Sep 2019 14:19

تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دونوں مرحلوں کا شیڈول جاری

تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دونوں مرحلوں کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دونوں مرحلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبر جبکہ دوسرا 8 نومبر سے شروع ہوگا۔ ریلوے حکام نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی آسانی کیلئے 6 ٹرینوں کے روٹ تبدیل کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ تبلیغی مرکز رائیونڈ انتظامیہ کی جانب سے سالانہ تبلیغی اجتماع کے دونوں مرحلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ یکم نومبرکو شروع ہوگا اور 3 نومبر بروز اتوار بعد نمبر فجر دعاء کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔ پہلے مرحلے میں دیر، سرگودھا، سندھ، راولپنڈی اور بنوں کے افراد شریک ہوں گے۔
 
تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 8 نومبر کو شروع ہوگا اور 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے مرحلےمیں گوجرانوالہ، مانسہرہ، کوہاٹ اور مردان کے رہائشی شریک ہوں گے۔ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بھی شاہ حسین ایکسپریس، رحمان بابا اور پاکستان ایکسپریس کو فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال رائیونڈ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 ستمبر کو کراچی سے آنیوالی 3 جبکہ لاہور سے واپسی 4 اکتوبر کو بھی 3 ٹرینوں کا روٹ بذریعہ رائیونڈ کیا جائے گا۔ حاجی عبدالوہاب کے انتقال کے بعد تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا شوری کے امیر مولانا نذرالرحمن کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 817834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

فیض محمد
Pakistan
اللہ پاک اس اجتماع سے ساری دنیا کے لوگوں ہدایت عطا فرما دے، آمین۔
منتخب