0
Sunday 29 Sep 2019 00:13
اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کا خوف طاری

صیہونی جنرل کیطرف سے ایرانی حملے کی وحشت کا برملا اظہار

صیہونی جنرل کیطرف سے ایرانی حملے کی وحشت کا برملا اظہار
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے "انٹیلیجنس انویسٹیگیشن" ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل درور شالوم نے اسرائیل پر ہر آن ہونیوالے مبینہ ایرانی حملے کے خوف کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج کسی بھی وقت اسرائیل پر میزائل حملے کرسکتی ہے۔ اس اسرائیلی جنرل نے اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جن کے ہاتھ میں ایرانی سپاہِ پاسداران کی قدس بریگیڈ کی کمان ہے، ہی وہ شخص ہوں گے جو بالآخر اسرائیل پر ہونیوالے میزائل حملوں کو کمانڈ کریں گے۔

اس اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کیلئے ایران زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل یا لمبے فاصلے تک پرواز کرنیوالے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے فائر کئے جانیوالے میزائل استعمال کرسکتا ہے۔ اس اعلیٰ درجے کے اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایسے ڈرون طیارے بھی ہیں، جو 1,000 سے 1,200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتے ہیں۔ درور شالوم نے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں بھی اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے خطرے کی بدولت اسرائیل اس پروگرام کے ساتھ مربوط اپنے اطلاعاتی ذرائع کو بدل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب