0
Sunday 29 Sep 2019 23:02

اسلام آباد، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد

اسلام آباد، شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شیعہ مسلک کی سیاسی، مذہبی تنظیموں اور اداروں سے منسلک اہم کارکنوں اور رہنماؤں کی ایک عرصہ سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادگان نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد نیشنل پریس کلب تا چائنہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ جنہوں نے علم حضرت عباسؑ اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے حکومت، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس ملک کے پرامن اور محب وطن شہری ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہگار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، کشمیری مسلمانوں کے لیے انصاف مانگنے والے پہلے اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کریں، ہمیں بتایا جائے کہ ہمارے بیٹوں کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، اگر ان کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، نہیں تو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 819081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب