0
Monday 30 Sep 2019 09:16

عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، لیاقت بلوچ

عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان عالمی فورم پر اسلام کی ترجمانی اور مغربی دنیا میں اسلام فوبیا کی نشاندہی کر رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز کا نظام نافذ کرکے دنیا کو مثالی اسلامی ریاست کا ماڈل دکھایا جائے، پاکستان کے آئین اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کر دیا جائے تو پاکستان مثالی، اسلامی و فلاحی ریاست بن جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پاکستان کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، وزیراعظم کا خطاب اچھا اور ہمہ پہلو تھا، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی میں اضافہ کر دیا ہے، اب ناگزیر ہے کہ قومی اتفاق رائے سے مسئلہ کشمیر کے حل، نریندر مودی کی درندگی اور سفارتی محاذ پر جدوجہد کیلئے پالیسی اور روڈ میپ بنایا جائے وگرنہ اچھی تقریر بہت جلد ہوا میں تحلیل ہو جائے گی اور انتخابات کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے جو حشر عوام کا کیا ہے وہی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 819108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش