0
Wednesday 2 Oct 2019 08:24

مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کر سکتے، مسعود خان

مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کر سکتے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی نئے دور میں داخل ہوئی، مایوسی کا کوئی امکان ہی نہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی میں واضح کہا کہ ہم کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے لیکن بھارت اس حوالے سے مخلص نہیں ہے۔ صدر آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوے کی دہائی میں بھارت نے کشمیریوں پر تشدد اور ان کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کیا، کشمیریوں کو بنیادی آزادی کے دفاع کے لئے کسی قسم کا بھی استحقاق ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 819538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب