0
Saturday 5 Oct 2019 13:19

نالائق حکومت لیگی قیادت سے متعلق بیانات پر چل رہی ہے، مریم اورنگزیب

نالائق حکومت لیگی قیادت سے متعلق بیانات پر چل رہی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوششیں کی گئیں، نون لیگ ہمیشہ کی طرح نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہیں جبکہ مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں۔ ‎اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ نالائق حکومت لیگی قیادت سے متعلق بیانات پر چل رہی ہے۔ شریف برادران کے بارے میں بیانات مایوس اور ناکام ذہنوں کی پیداوار ہیں۔۔ مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ڈیل اور ڈھیل کا چورن نہیں بکتا تو بے مثال بھائیوں سے متعلق شر انگیزی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود نون لیگ ہمیشہ کی طرح نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 820272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے