0
Sunday 6 Oct 2019 10:03

کرپشن کی فائلیں دیکھ کر مولانا فضل الرحمان سمجھوتہ کر چکے ہیں، شوکت بسراء

کرپشن کی فائلیں دیکھ کر مولانا فضل الرحمان سمجھوتہ کر چکے ہیں، شوکت بسراء
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسراء نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کی فائلوں کی وجہ سے فیس سیونگ لینے کو تیار ہو گئے ہیں اور کوئی دھرنا نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسراء نے دعویٰ کیا ہے مولانا فضل الرحمان کو ان کی کرپشن کی فائلیں دکھائی گئی ہیں اور وہ فیس سیونگ کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ایک بندہ بھی اسلام آباد نہ آنے کے بیان سے تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ  کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا یہ وزیراعظم کی کنٹینر اور کھانا دینے کی پالیسی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے منہ سے غربت اور مہنگائی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں یہ کرپشن اور لوٹ مار کی باتیں کیا کریں۔ جے یوآئی ایف کے رہنما مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ نکے اور نکے کے ابا کو بتا دیں ہم 27 تاریخ کو اسلام آباد آئیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 820392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب