0
Sunday 6 Oct 2019 17:36

پشاور میں غیرت کے نام پر جوانسال جوڑا قتل

پشاور میں غیرت کے نام پر جوانسال جوڑا قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ جھگڑا میں غیرت کے نام جوانسال جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں دریائے باڑہ علاقہ جھگڑا سے ایک لڑکے اور ایک جوان العمر لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی، جبکہ لڑکی کی شناخت مسماۃ (ل) دختر مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کے لواحقین کو صورتحال سے متعلق اطلاع کی گئی، تاہم دونوں رپورٹ کرنے کیلئے تیار نہیں جس کی بناء پر مقامی پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے مقتولین نے چند ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی رچائی تھی اور چند روز قبل دونوں کے خاندانوں نے اُنہیں صلح کرنے کی غرض سے واپس بلا لیا اور آج اُن کی قتل شدہ نعشیں برآمد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 820476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب