0
Tuesday 8 Oct 2019 11:51

کشمیریوں پر بھارتی ظلم عالمی دہشت گردی ہے، اعجاز اشرفی

کشمیریوں پر بھارتی ظلم عالمی دہشت گردی ہے، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سینئر رہنما و رکن شوری صاحبزادہ اعجاز اشرفی نے ہفتہ وار لبیک یارسول اللہ اجتماع اچھرہ لاھور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پر بھارتی غاصبانہ  قبضے کو 66 دن ہو گئے ہیں، کشمیری شیرخوار بچے دودھ اور دوائیوں کیلئے تڑپ رہے، چادر چاردیواری کی عصمت دری ہو رہی ہے، کیمونیکیشن کا نظام مکمل بند ہے، اب انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ اعجازاشرفی نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم عالمی دہشت گردی ہے، کشمیری عوام پر ظلم کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم عالم اسلام پر ظلم کرنا تصور سمجھا جائے، پاکستانی حکمرانوں کو فوری طور پر فوج کشمیر میں اتار دینی چاہئے، تمام عالم اسلام کے حکمران رہنما کشمیر پر اپنا موقف ایک پیج پر لائیں۔ اعجاز اشرفی نے مزید کہا ملک پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ ہوتا تو کشمیر آج آزاد ہو چکا ہوتا، تحریک لبیک کی نظام مصطفی(ص) کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی اور ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ جوانمردی سے کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 820756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب