0
Wednesday 9 Oct 2019 18:17

چین سے واپسی پر عمران خان سعودی عرب اور ایران جائیں گے

چین سے واپسی پر عمران خان سعودی عرب اور ایران جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ فیوچر سرمایہ کاری انیشی ایٹو میں شریک ہوں گے، کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروا نے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خطے میں قیام امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کا کردار اہمیت اختیار کرگیا، چین سے واپسی پر وزیراعظم کے نئے دورے کے پروگرام کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے، چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے سے متعلق مشاورت کریں گے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگی، بھارت کے وزیراعظم کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی فرماں روا اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

اس دورے میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور سلامتی کو خطرے پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دہرایا۔ وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ لیکن تشویش ناک صورت حال سے بھی آگاہ کیا، جس پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ دوری چین کے دوران ہونیوالی پیشرفت کے نتیجے میں سفارت کاری کے لحاظ سے پاکستان کی اہمیت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاموش سفارت کاری کے ذریعے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کیلئے عمران خان کام کا آغاز کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 821094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے