0
Wednesday 9 Oct 2019 19:58

اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز سندھ سے ہوگا، کراچی سے لیکر سکھر تک میں خود قیادت کروں گا، راشد سومرو

اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز سندھ سے ہوگا، کراچی سے لیکر سکھر تک میں خود قیادت کروں گا، راشد سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز صوبہ سندھ سے ہوگا، کراچی سے لیکر سکھر تک  میں خود قیادت کروں گا، انشاءاللہ سندھ سے 10 لاکھ  اور 30 سے 50 لاکھ کارکن پورے ملک سے آزادی مارچ  میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ راشد محمود سومرو نے جے یو آئی ضلع خیرپور کے پریس معاون علی بخش بروہی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آزادی مارچ کی قیادت کا آغاز کراچی سے میں خود کروں گا، میرے ساتھ عاملہ کے عہدیدار اور خانقاہوں کے گدی نشین بھی ہوں گے، ریلی کا آغاز کراچی سے ہوگا، ریلی کی قیادت جے یو آئے صوبہ سندھ کی طرف سے ہوگی، سکھر سے آزادی مارچ ریلی کی قیادت مولانا فضل الرحمن  کریں گے۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبا اسلام کے نوجوان پڑھائی پر دھیان دیں اور بہترین عالم بنیں اور فارغ وقت میں جمعیت طلبائے اسلام کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ضرور ہوگا، تحفظ ختم نبوت کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ دے سکتے ہیں مگر ان ظالم اور جابر حکمرانوں کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں، حکومت نے کشمیر کا سودا کرکے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، ملک میں مہنگائی کے سبب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور زیادہ بڑھے گی، اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، انشاءاللہ عوام باہر آئے گی، اکتوبر میں اس حکومت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 821104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے