0
Thursday 10 Oct 2019 11:02

مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، ندیم افضل چن

مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بنے گا، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ سسٹم کے لئے خطرہ نہیں بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومتی سطح پر مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاست میں بات چیت کبھی ختم نہیں ہوتی، مولانا عمران خان کیخلاف کوئی چارج شیٹ تو پیش کریں، انتخابات پر سوال تو ہر دور میں اٹھائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریکوں کو لاٹھی سے نہیں روکا جا سکتا، سیاست میں ہٹ دھرمی بھی نہیں ہوتی۔

 
خبر کا کوڈ : 821170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے