0
Thursday 10 Oct 2019 11:51

حکمرانوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے، جاوید قصوری

حکمرانوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے، جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی سٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ سے ظاہر ہو گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے اس سال کے دوران 7 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا ہے۔ اگست 2018ء سے اگست 2019ء کے دوران 4 ہزار 705 ارب روپے مقامی اور 2 ہزار804 ارب روپے غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا ہے، حکمرانوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے اور ہر محاذ پر ناکامی حکومت کا مقدر بنی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ ایک سال کے دوران چوتھی بار قیمتوں میں اضافے اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی رٹ عملاً ختم ہو چکی ہے اور پرائس چیک اینڈ کنٹرول کرنیوالے ادارے بے بس نظر آتے ہیں، میڈیسن کمپنیوں نے شوگر، بلڈ پریشر، السر کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی ہیں، جن سے براہ راست غریب عوام متاثر ہوں گے۔ علاج معالجے کی بنیادی سہولیات بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ انھوں نے کہ کہ وزیراعظم اور حکومتی وزراء کی ساری توجہ غیر ضروری اقدامات اور اپوزیشن کیساتھ نبرد آزما ہونے پر ہے جبکہ 22 کروڑ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے اور انھیں کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص سراپا احتجاج ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عوام نے جو آس امیدیں لگا کر پی ٹی آئی کو جھولی بھر بھر کر ووٹ دیئے تھے وہ ووٹرز اب اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے