0
Thursday 10 Oct 2019 15:25

منڈی بہاؤالدین، 100 سیاسی شخصیات کی جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت

منڈی بہاؤالدین، 100 سیاسی شخصیات کی جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کا شمولیتی کنونشن بھالیہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع رانا محمد اعظم، صدر جے آئی کسان پاکستان چوہدری نثار احمد اور ریاض فاروق ساہی نے خطاب کیا۔ شمولیتی کنونشن کے موقع پر ضلعی کی 100 مختلف سیاسی جماعتوں کی نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنہیں پگڑیاں پہنائی گئیں اور انہیں تحائف دیئے گئے۔ جماعت اسلامی میں شمولیت ہونیوالے افراد سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کی سفید بے داغ پگ آپ کے حوالے کی ہے، اسے تاحیات بے داغ ہی رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے