0
Thursday 10 Oct 2019 17:57

لندن، الطاف حسین ہر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد

لندن، الطاف حسین ہر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا، تاہم انہوں نے اس بار بھی سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔ پولیس کو سوالات کے جواب نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔ فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد الطاف حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد گرفتاری یا ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الطاف حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 اگست 2016ء کو پاکستان کے خلاف بذریعہ ٹیلی فون کراچی پریس کلب پر تقریر کی تھی، ان پر اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کو فسادات کیلئے اُکسانے کا بھی الزام ہے، انہیں 11 جون کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 821297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے