0
Saturday 12 Oct 2019 12:21

ایران کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

ایران کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب سے جاری کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں، براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ہتھیار خریدنا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں، سعودی عرب کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانے چاہئے اور امریکا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔
 
خبر کا کوڈ : 821590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب