0
Sunday 13 Oct 2019 12:10

عمران خان حکومت مسئلہ کشمیر پر جہاد کا اعلان کرے، سنی تحریک

عمران خان حکومت مسئلہ کشمیر پر جہاد کا اعلان کرے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر اور سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات نہیں ہندوؤں کی مرمت سے حل ہو گا، بھارت اپنے فوجی طاقت کے استعمال اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکا نہ دبا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام اپنی تقریبات اور  جمعہ کے خطبات میں مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وقت کے یزید نے اپنی حاکمیت قائم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے، کشمیریوں کی آزادی کی جنگ ضرور رنگ لائے گی، ان شاءاللہ فتح کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے، اقوام متحدہ اور انسا نی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم پر صرف اس لیے خاموش ہیں کہ وہ مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت مسئلہ کشمیر پر جہاد کا اعلان کرے، انڈین آر ایس ایس کا مقابلہ صرف جذبہ شہادت سے ہی ممکن ہے، کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے ادارہ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 821770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے