0
Tuesday 15 Oct 2019 07:51

16 اکتوبر کو شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے متعلق حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، ڈاکٹر مصدق ملک

16 اکتوبر کو شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے متعلق حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو پارٹی صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متفقہ اعلان کرکے آزادی مارچ سے متعلق حتمی لائحہ عمل واضح کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم سال 1992ء سے سنتے آ رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، یہ بات طے ہے کہ دونوں بھائی ایک ہی پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف سے متعلق قیاس آرئیاں سراسر غلط ہیں، 16 تاریخ کو شہباز شریف نواز شریف کا پیغام لے کر میڈیا ٹاک میں جائیں گے اور تمام چیزیں واضح کر دیں گے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کا آہنی بازو بن کر سیاست کی ہے۔ سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے لچک یہ ہی ہے کہ حکومت آج ہی گھر جانے اور نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دے تو ہم بھی دھرنا اور احتجاج سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آرٹیکل 16 کے تحت کوئی احتجاج نہیں ہوسکتا تو آئین کو تبدیل کر دیں، یہ کوئی غیر جمہوری روایت نہیں کہ عوام یا حزب اختلاف احتجاج نہ کرے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ عوام کی نقل و حرکت کو رکیں گے، ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 822051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب