0
Tuesday 15 Oct 2019 11:47

مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری عوامی احتجاج بھارت کیلئے چشم کشا

مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری عوامی احتجاج بھارت کیلئے چشم کشا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ بھارت کے پاس جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن فوری طور پر بحال کرکے کشمیری عوام کا اعتماد اور بھروسہ جیتنے کا سنہری موقعہ ہے۔ این سی نے کہا کہ بھارتی حکومت کو مزید وقت ضائع کئے بغیر دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے اقدام کو واپس لینا چاہیئے۔ این سی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بغیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلے کے دو ماہ بعد بھی کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پُرامن احتجاجی ہڑتال کے ذریعے مسلسل ستر روز سے اپنی ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے چشم کشا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 سے متعلق بھارتی حکومت کے گمراہ کن پروپیگنڈا سے زمینی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام خصوصی پوزیشن کی غیر آئینی اور غیر جمہوری تنسیخ کے فیصلے کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ب ھارتی حکومت نے اپنے غیر آئینی و غیر جمہوری فیصلے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا کر رکھ دیا ہے اور کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 822084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب