0
Wednesday 16 Oct 2019 22:57

ہماری کوششوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، شاہ محمود قریشی

ہماری کوششوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اور ایران کی قیادتوں سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، ایران نےکہا کہ ذہنی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، خطے میں جنگ کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں، بین الاقوامی برادری پاکستانی قیادت سے رابطے کررہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اگر کوئی نہیں مانتا تو یہ میں نہ مانوں والی بات ہے، اس وقت امریکی صدرٹرمپ کسی کی کال کے منتظر ہوں گےتو وزیراعظم عمران خان کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب میں تنازع بڑھتا ہے تو خطہ متاثر ہوگا، سعودی عرب اور ایران کی قیادتوں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں مفید رہیں، رویہ مثبت دکھائی دیا، ایران نے کہا کہ ذہنی طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات بھی حوصلہ افزا تھی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سہولت کاری کا کردار ادا کررہا ہے، ایک چیز پر اتفاق ہوا کہ ہم سفارتی عمل کو ترجیح دیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں گزشتہ 10سال میں وہ پیشرفت نہیں ہوئی جو اب 10ماہ میں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ ایران کے رہبر اعلیٰ نے کشمیر کے بارے میں کھل کر کہا کہ جو پاکستان کا مؤقف ہے وہی ایران کا مؤقف ہے، سعودی عرب نے بھی حوصلہ افزا بات کی، ہم نے دونوں قیادتوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے فروری 2020ء سے ملک بھر میں مرحلہ وار بنیادوں پر لوکل گورنمنٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نوکریوں کے حوالے سے فواد چوہدری کا بیان میڈیا نے تروڑ مروڑ کر پیش کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 822494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے