0
Friday 18 Oct 2019 11:44

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کی وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کی وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت ملک میں امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر جی بی نے وزیر داخلہ سے پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کے افسران کو دیگر صوبوں اور وفاق میں خدمات سرانجام دینے کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جی بی کے افسران کو دیگر صوبوں اور وفاق میں تعیناتی کیلئے پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اس موقع پر راجہ جلال نے کہا کہ جی بی پولیس کے افسروں اور جوانوں کو بین الاقوامی اور قومی سکالرشپس فراہم کی جائیں اور مختلف ٹرنینگ کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ پیشہ وارانہ تربیت میں مزید بہتری کے مواقع مہیا ہو سکیں اور اقوام متحدہ کے مشن میں منتخب ہونے والے پولیس افیسران کی این او سی بھی فوری جاری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 822750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش