0
Saturday 19 Oct 2019 17:30

کے آئی یو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، 139 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری

کے آئی یو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، 139 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی صدارت میں کے آئی یو کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 22 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 20-2019ء کے لیے 80 ملین بجٹ کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ساتھ 6 مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 49 ملین روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے علاوہ کمیٹی ممبران ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان، ڈی جی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ضیغم علی، رجسٹرار ڈاکٹر عبد الحمید لون، ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی، ٹریژرار محمد اقبال، کنٹرولر ملٹری اکاونٹس اور ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل کے نمائندے بھی موجود تھے۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی 22 ویں اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے ٹریژرار محمد اقبال نے کمیٹی ممبران کے سامنے سال 20-2019ء کے لیے بجٹ پیش کیا۔ جس میں 80 ملین غیر ترقیاتی جبکہ چھ مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 49 ملین مالی بجٹ کا اعلان کیا گیا، ان میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کی بلڈنگ، سپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش