0
Monday 21 Oct 2019 22:09

فضل الرحمٰن سمجھدار انسان ہیں وہ بند گلی کی طرف نہیں جائینگے، پیر نورالحق قادری

فضل الرحمٰن سمجھدار انسان ہیں وہ بند گلی کی طرف نہیں جائینگے، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن سمجھدار انسان ہیں وہ بند گلی کی طرف نہیں جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) سے اچانک مذاکرات ملتوی کرنے کی وجہ رہبر کمیٹی سے رائے لینا تھی، مولانا فضل الرحمٰن نے رہبر کمیٹی سے رائے کی غرض سے بات چیت ملتوی کرائی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے رہبر بھی مولانا فضل الرحمٰن خود ہیں۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن سمجھدار انسان ہیں وہ بند گلی کی طرف نہیں جائیں گے، ہمیں امید ہے دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور مذاکرات کے ذریعے بہتری کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے جو بہتر ہوگا وہی اقدام کریں گے، انتظامی معاملات انتظامیہ اپنے طور پر طے کرتی ہے، آزادی مارچ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی الگ اور مرکزی حکومت کی الگ حکمت عملی ہے۔ اپوزیشن کو دھرنے کے لئے کینٹینر فراہم کرنے کے وعدے کے سوال پر وفاقی وزیرنے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کنٹینرز کو زنگ لگ گیا وہ اب زنگ آلود ہوچکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 823308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب