0
Tuesday 22 Oct 2019 12:01

اسپینی روڈ دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج

اسپینی روڈ دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پیر کی شب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ایس ایچ او خروٹ آباد تھانہ نور حسن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسپنی روڈ بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ رواں ماہ پولیس موبائل پر 2 بم دھماکوں میں ایک اہلکار شہید، 7 اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 823382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے