0
Tuesday 22 Oct 2019 20:20

میلاد منا کر ہم آقا دوعالم (ص) سے اپنے محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہیں، قاری ناصر میاں

میلاد منا کر ہم آقا دوعالم (ص) سے اپنے محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہیں، قاری ناصر میاں
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے وفد کی سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ، سرپرست اعلیٰ متحدہ میلاد کونسل قاری ناصر میاں خان کی قیادت میں ڈی سی ملتان عامر خٹک سے ایم ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی سی ملتان عامر خٹک نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی محبت دنیا میں قیام امن کا بنیادی نقطہ ہے، میلاد منانے والے عاشقان رسول (ص) کو سہولیات دینا ہماری دینی وملی فریضہ ہے، اس سال جلوس ہائے میلاد کیلئے مثال اقدامات کئیے جائیں گے، میں خود 12 ربیع الاول کا دن جلوس ہائے میلاد میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کا جائزہ لوں گا۔ قاری ناصر میاں خان نے کہا کہ میلاد مناکر ہم آقا دوعالم (ص)سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کو میلاد منانے والوں نے بنایا اور ان کی اولادیں ہی پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بناسکتے ہیں، ہم شہر میں قیام امن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ہم 2016ء سے متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے جلوس ہائے میلاد کے تحفظ وفروغ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم نے متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس ہائے میلاد کیلئے شاندار انتظامات کروائے ہیں، ہم ڈی سی عامر خٹک کے اس عزم پر کہ اس سال پہلے سے بہتر انتظامات ہوں گے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مثالی انتظامات کریں گے۔ متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، پیرعلامہ عزیزالرحمن خان قادری، علامہ قاری غلام شبیر سواگی، حاجی اقبال عادل قادری، علامہ حامدالرحمن سلطانی، پیر محمد مدنی رضوی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم عطاری، صاحبزادہ ملک اشرف، قاری اعجاز عطاری، قاری نذر حسین خضری، قاری رمضان چشتی، حاجی سلیم حامدی، شیخ ریاض حسین، محمد الیاس قریشی، پیر عبدالقیوم چشتی اور محمد عامر اقبال وفد میں شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 823494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب