0
Tuesday 22 Oct 2019 23:34

اسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے مراعات نہیں، آصفہ بھٹو زرداری

اسپتال منتقلی مریض کا بنیادی حق ہے مراعات نہیں، آصفہ بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کو جیل کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مہینوں بعد جیل حکام نے بالآخر اسپتال منتقل کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ بار جیل حکام انہیں اسپتال لائے اور دو دن کے اندر واپس لے گئے، حالانکہ ڈاکٹرز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو جانا چاہئے کہ کسی مریض کو اسپتال لانا کوئی مراعات نہیں، بلکہ یہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 823516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے