0
Tuesday 22 Oct 2019 23:42

کراچی، پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات

کراچی، پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن کی دکان سے پلاسٹک کے انڈے برآمد ہونے سے متعلق سندھ فوڈ اتھارٹی کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی پلاسٹک کے انڈوں سے متعلق تذبذب کا شکار ہے، پلاسٹک کے انڈوں سے شروع ہونے والی کہانی اب چاول اور ساسز تک جا پہنچی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں انڈوں سے متعلق ٹائپنگ کی غلطی تھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے خبر دینے میں جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایف آئی آر کٹائی نہ ہی مدعی ہے، متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو تحقیقات سے آگاہ کرنے کیلئے خط تحریر کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کی کاپی اور تفتیش کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، حفاظتی اقدام کے تحت دکان سیل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایت پر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے انڈے کے 102 کریٹ برآمد کیے تھے۔ اس حوالے سے سندھ فوڈ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک فیملی کی شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت پر دکان پر چھاپہ مارا گیا۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ مذکورہ انڈے گھارو سے کراچی لاکر سپلائی کئے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے