0
Wednesday 23 Oct 2019 13:26
دہشتگرد نثار معاویہ اور ابرار معاویہ بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی نے چہلم پہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی، اعلٰی افسران کی شرکت
ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی نے چہلم پہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے انسداد دہشتگردی فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جبکہ دہشتگرد فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے رمک گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی حوالدار شہید اور سپاہی جہانگیر زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا اور دستی بم بھی پھینکے تاہم پولیس مقابلے کے دوران دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پروا ( بالی گروپ) کے دو شدت پسند کارکن اور سگے بھائیوں نثار معاویہ اور ابرار معاویہ کی موجودگی پر کیا گیا، دونوں بھائی چہلم امام حسین کے جلوس میں بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی ابتدائی پریس نوٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 823570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے