0
Saturday 26 Oct 2019 08:42

تحریک طالبان آزادی مارچ پر حملہ کر سکتی ہے، محکمہ داخلہ

تحریک طالبان آزادی مارچ پر حملہ کر سکتی ہے، محکمہ داخلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہیں، دشمن ایجنسیوں نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں میں ایک ملین ڈالر تقسیم کئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پر حملے کا خدشہ ہے۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مارچ سے ملک کی اندرونی سکیورٹی کو منفی اثرات لاحق ہیں، آزادی مارچ کے اعلان سے عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کے باعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں عوامی اجتماعات پر حملہ کر سکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کر سکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالر دہشت گردوں میں تقسیم کئے ہیں، دی گئی رقم مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق قیام امن متاثر کرنے کیلئے دہشت گردی کی جا سکتی ہے، سلیپر سیلز مقامی تعاون سے تخریب کاری کر سکتے ہیں۔ مراسلے میں مولانافضل الرحمن اور دیگر قائدین کی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نے ایل او سی پر کشیدگی بڑھا دی ہے، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش