0
Saturday 26 Oct 2019 16:27

کام نہیں کرسکتے تو چلے جاؤ، خاتون میئر کراچی پر برس پڑیں

کام نہیں کرسکتے تو چلے جاؤ، خاتون میئر کراچی پر برس پڑیں
اسلام ٹائمز۔ عباسی شہید اسپتال میں ایک تقریب کے دوران برہم خاتون میئر وسیم اختر پر برس پڑیں۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں منعقدہ تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر شریک تھے، وسیم اختر نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو اس دوران اسپتال میں موجود ایک خاتون شدید برہم ہوگئیں۔ خاتون نے میئر کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کچرا کنڈی بنایا ہوا ہے، شہر مررہا ہے، اگر آپ کراچی کے لئے کام نہیں کرسکتے تو چلے جائیں۔ خاتون کے احتجاج کرنے پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں بار بار روکنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
خبر کا کوڈ : 824097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب