0
Tuesday 29 Oct 2019 13:33

مولانا ڈنڈوں اور کلاشنکوف کی موجودگی میں تمام تر صورتحال کے ذمہ دار ہونگے، فردوس عاشق

مولانا ڈنڈوں اور کلاشنکوف کی موجودگی میں تمام تر صورتحال کے ذمہ دار ہونگے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے۔؟ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، ان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش