0
Thursday 31 Oct 2019 00:22

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم عمران کی جانب سے تشکیل کردہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ معاہدہ کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن سے مسلسل رابطے رکھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 824791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب