1
Saturday 2 Nov 2019 11:40

فاطمہ بھٹو کی لاڑکانہ آمد، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی ملکی سیاست میں واپسی

فاطمہ بھٹو کی لاڑکانہ آمد، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی ملکی سیاست میں واپسی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی ملکی سیاست میں واپسی، میر مرتضٰی بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو طویل عرصے بعد گڑھی خدابخش لاڑکانہ پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی رہنماء میر مرتضٰی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو طویل عرصے بعد دو روزہ دورے پر لاڑکانہ گڑھی خدابخش پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو لاڑکانہ میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کریں گی۔ فاطمہ بھٹو لاڑکانہ کی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا اجلاس بلا کر رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں۔

سیاسی حلقوں کے مطابق فاطمہ بھٹو کے دورہ لاڑکانہ سے سندھ کی سیاست میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔ فاطمہ بھٹو نے دورے کا آغاز میر مرتضٰی بھٹو کی قبر پر حاضری دیکر کیا۔ انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں فاطمہ بھٹو  المرتضٰی ہائوس لاڑکانہ گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں پہنچ گئیں، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 825191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے