0
Sunday 3 Nov 2019 03:01

حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد کی شیعہ برادری نے گستاخِ اہل بیت (ع) کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ (ع) کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف جیکب آباد کے شیعہ عوام نے آج بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری، سید کامران شاہ، آئی ایس او کے رہنما اللہ بخش میرالی، رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما حاجی سیف علی ڈومکی، وسیم لطیف مہر، سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں، تورات، زبور، انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے، قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں، ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب