0
Sunday 3 Nov 2019 22:38

سعودی عرب، یمنی سرحد کے قریب حملہ میں دو سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب، یمنی سرحد کے قریب حملہ میں دو سعودی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے نزدیکی صوبے جازان میں سعودی فوج کے 2 اہلکار ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بیان میں فوجیوں کی شناخت اور واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس علاقے میں حوثییوں سے سعودی اتحادی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں برس حوثیوں کی جانب سے جازان پر 10 سے زائد میزائل داغے گئے تھے۔ واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں اور سعوی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے درمیان ستمبر 2014 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ اس جنگ کے باعث یمن میں 80 لاکھ سے زائد بچوں کو غذا کی کمی کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب