0
Wednesday 6 Nov 2019 19:27

حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، وسیم اختر

حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، اس سے جہاں سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت ہوگی وہاں دونوں کمیونٹی میں اچھے تعلقات پیدا ہوں گے، کراچی میں گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی رسومات میں خود شرکت کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سکھ کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار رمیش سنگھ نے میئر کراچی کو بتایا کہ پاکستان سکھ کونسل کی جانب سے گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 11 نومبر رات ساڑھے 8 بجے ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، میئر کراچی کی حیثیت سے آپ اس کا افتتاح کریں۔ میئر کراچی نے پروگرام میں شرکت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سکھوں کے مذہبی تہوار پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں جتنے بھی گردوارے ہیں ان کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے سکھوں کی مذہبی تہوار میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 825933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب